Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

عزاداروں پر مقدمات، وزیر انسانی حقوق نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا

اسلام آباد : وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے گذشتہ سال محرم میں عزاداروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا۔ انہوں نے ایوان کو بتایا کہ کسی بھی مذہبی جماعت یا فرقہ کی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں رکاوٹ نہ ڈالنے کیلئے وزیر داخلہ اور تمام صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 20 شہریوں کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے۔ اس حق کا تحفظ تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ اگر دوبارہ ایسے واقعات ہوئے تو بطور وزیر انسانی حقوق میں سخت اقدامات پر مجبور ہوں گا۔ یہ کس کو اختیار ہے کہ اگر کہیں مجلس یا جلوس مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ دیر تک جاری رہے تو اس کیخلاف دہشت گردی کا پرچہ کاٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ميں عزاداروں پر نام نہاد سیکیورٹی اقدامات کا بہانہ بنا کر بلاجواز پرچے کاٹنا اور مقدمات بنانا ہر لحاظ سے قابل مذمت اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کا آرٹیکل 20 اسکے شہریوں کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے۔ اس حق کا تحفظ تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ عزاداری کی مجالس کے شرکاء پر فورتھ شیڈول کا غلط استعمال کر کے پرچے نہ دیے جائیں۔ خاص کر کے صوبہ پنجاب میں جہاں ایسے بہت سے واقعات پیش آچکے ہیں جہاں سیکیورٹی کے نام پر مذہبی آزادی کو پامال کیا جاتا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular