Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

کتب خانے کے اندر کی دنیا

علی احمد، کراچی

آئیے آج ہم آپ کو کتب خانے کے اندر لے چلتے ہیں ، آج گرمی کی ایک دوپہر ہے۔ ہم اس کتب خانے کی ٹھنڈی فضا میں چند لمحے گزارتے ہیں، کچھ افراد میزوں کے پیچھے بیٹھے کتابوں کی لطیف دنیا کی سیر کررہے ہیں، ہر طرف خاموشی ہی خاموشی ہے۔ سب آنکھیں کتابوں کے جملوں پر جمی ہیں اور کتابوں کے صفحے پلٹنے کی آواز آرہی ہے۔
ہم ایک الماری کے شیلف کی طرف توجہ کرتے ہیں، کتابوں پر سرسری نگاہ ڈالتے ہیں ۔ اچانک ایک کتاب پر ہماری نگاہ پڑتی ہے ، اسے ایک مہربان دوست کی طرح ہم اپنے ہمراہ لے لیتے ہیں ، میز پر رکھ کر اس کو پڑھنا شروع کرتے ہیں ، بچپن ہی سے ہمیں مطالعے کا شوق رہا ہے۔ یہ تاریخ کی کتاب ہے، گزشتہ لوگوں کی داستانیں عبرت کا نظارہ ہیں۔
کتاب کو غور سے پڑھتے ہیں تو کبھی ہمارا چہرہ پریشان ہو جاتا ہے۔ کبھی ہم پر غم و غصہ طاری ہو جاتا ہے، کبھی خوشی اور مسرت سے ہمارا چہرہ کھل اٹھتا ہے۔ گویا اپنی دنیا سے ہم نئی دنیا میں آگئے کہ گردو پیش( آس پاس) کا ہوش نہ رہا۔ کبھی کبھی ہم ادھر ادھر نگاہ بھی کرلیتے ہیں ،صفحات کی سرسراہٹ یا کرسی سرکنے کی آواز کے علاوہ کوئی آواز نہیں آتی۔
ہم ایک شیلف کی طرف نگاہ کرتے ہیں، کتابوں کی دنیا کتنی پر سکون ہے ، مگر اس دنیا کے اندر کتنا شور اور ہنگامہ ہے، ان کتابوں میں جنگوں کے مناظر ہیں، رسوم و رواج کے شور شرابے ، قوموں کے عروج اور زوال کی داستانیں ، کتنے ہی ہنگامے ہیں ۔
ہم بے شمار لکھنے والوں کے تجربات ، تحقیقات اور محنتوں کا نچوڑ لے لیتے ہیں ، ہم کتابوں سے بھرے شیلفوں پر دوبارہ نگاہ کرتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں کہ ہر روز اس دنیا میں آئیں گے اور نئے نئے 

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular