Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

وزیرستان ہو یا بلوچستان سب سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں گے، وزیراعظم

میانوالی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے مسائل کے حل کے لیے ہر کسی سے بات چیت اور مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم عوام کا پیسہ کرپشن کے ذریعے چوری کر کے باہر لے جانے والوں سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ میانوالی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا وہ اس ملک کو وہاں لے جائیں گے جس کے لیے یہ بنا تھا۔ کوئی طاقت اس ملک کو عظیم طاقت بننے سے نہیں روک سکتی۔ لیفٹ ہو یا رائٹ سب سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وزیرستان ہو بلوچستان سب سے بات کر کے مسئلے حل کریں گے۔ لیکن جنہوں نے پاکستان کے عوام کا پیسہ چوری کیا اور باہر لے کر گئے ان سے مفاہمت نہیں کریں گے۔ عمران خان کے مطابق دنیا کے ہر خوشحال ملک میں قانون کی بالادستی جبکہ غریب ملکوں میں کرپشن کرنے والوں کے لیے دوہرا معیار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جو علاقے ترقی میں پیچھے رہ گئے ان کو اپنی حکومت کے پانچ سال کے دوران زیادہ ترقی دیں گے۔ قبائلی علاقے، میانوالی، بھکر، راجن پور اور بلوچستان کے علاقے بہت پیچھے رہ گئے۔ پوری کوشش ہے کہ ملک کے وہ تمام علاقے جو پیچھے رہ گئے پسماندہ ہیں ان کو سب سے زیادہ ترقی دیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular