
واشنگٹن : امریکا نے فلسطینیوں کو فریب دینے کیلئے ایک بار پھر فلسطینی ریاست کا پروپیگنڈا شروع کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے نیوز بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ امریکا حماس اسرائیل جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتا ہے۔ ایسی فلسطینی ریاست جو مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کرے۔ یہ وہ پالیسی ہے جو امریکا سپورٹ کرتا ہے اور حاصل کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وضع کردہ اصولوں کے تحت غزہ کے علاقے میں کمی نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی کسی فلسطینی کو بے دخل کیا جائے۔ میتھیو ملرنے کہاکہ کوشش ہے کہ غزہ میں کم سے کم جانی نقصان ہو اور زیادہ سے زیادہ انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔