
ماسکو : غزہ میں جنگ بندی کے لئے عرب وزرائے خارجہ چین کے بعد مدد کیلئے روس پہنچ گئے۔ روس کی میزبانی میں غزہ کی صورتحال پر عرب وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف اجلاس کی میزبانی کرینگے۔ عرب ممالک صیہونی حکومت کو ایندھن اور خوراک کی فراہمی روک کر اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتے ہیں لیکن وہ بیانات سے آگے بڑھنے پر تیار نہیں۔