
صنعا : یمن کی انصار اللہ نے بحیرہ احمر میں صیہونی جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ بحری جہاز میں سوار 52 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ عملے اور تمام سوار افراد سے اُن کی شناخت جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے صیہونی حکومت کی زیرملکیت جہاز گلیکسی لیڈر کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے کہا تھا کہ بحیرہ احمد میں اسرائیلی کمپنیوں کے زیر ملکیت یا اسرائیلی پرچم لگائے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔