پی ٹی آئی دور حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی، پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : پاکستان کی 4 سال بعد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔ فیٹف کی ٹیم کے تصدیقی دورے کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس کے آخری روز جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تقریباً تمام شرائط پوری کرلیں، 34 آئٹمز پر مبنی اپنے 2 ایکشن پلان مکمل کیے، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں، پراسیکوشن پربہت پیشرفت ہوئی۔ صدر فیٹف کاکہنا ہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تجویز کردہ اصلاحات کو نافذ کرنا پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے اچھا ہے۔فیٹف کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں، اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپوں، رہنماؤں کی پراسیکوشن پر پاکستان نے بہت پیش رفت کی ہے۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور پراسیکوشن میں بھی پاکستان میں مثبت رجحان رہا ہے۔

اسلام آباد : پاکستان کی 4 سال بعد فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستان نے 34 آئٹمز پر مبنی اپنے دو ایکشن پلان مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کی تصدیق کی جائے گی۔ فیٹف کی ٹیم کے تصدیقی دورے کے بعد پاکستان گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اجلاس کے آخری روز جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تقریباً تمام شرائط پوری کرلیں، 34 آئٹمز پر مبنی اپنے 2 ایکشن پلان مکمل کیے، منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں، پراسیکوشن پربہت پیشرفت ہوئی۔ صدر فیٹف کاکہنا ہےکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تجویز کردہ اصلاحات کو نافذ کرنا پاکستان کے استحکام و سلامتی کیلئے اچھا ہے۔فیٹف کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا، پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں، پاکستان نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی فنڈنگ روکنے کیلئے اصلاحات مکمل کیں، اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروپوں، رہنماؤں کی پراسیکوشن پر پاکستان نے بہت پیش رفت کی ہے۔ منی لانڈرنگ کی تحقیقات اور پراسیکوشن میں بھی پاکستان میں مثبت رجحان رہا ہے۔