Sun Dec 03, 2023

گلگت سے پنڈی جانیوالی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 8 افراد شہید، 16 زخمی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 ایرانی فوجی مشیر شہید صیہونی حکومت کا غزہ میں بفر زون کے قیام کا سازشی منصوبہ غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، 300 فلسطینی شہید جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی شدید لڑائی غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، نہتے خواتین و بچوں سمیت 180 فلسطینی شہید دنیا بھر میں حماس رہنماؤں کے قتل کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب اسرائیلی بمباری بچوں کے خلاف چھیڑی گئی جنگ ہے، یونیسیف اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر حملے، 80 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے، ہسپانوی وزیراعظم جنگ بندی ختم، صیہونی فوج نے غزہ پر حملے شروع کردئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی رام اللہ آمد پر شدید احتجاج یرغمالیوں کی ویڈیو نے حماس مخالف پروپیگنڈے کی نفی کردی اسرائیلی جنگی جرائم میں معاونت پر نیدرلینڈ کیخلاف مقدمہ زخمیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی ضرورت ہے، وزارت صحت

روزانہ کی خبریں

امیر جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دورہ ایران

تحریر: ڈاکٹر علی عباس نقوی
(صدر نشین البصیرہ)

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے حال ہی میں دورہ ایران کیا ہے، جس میں راقم اور البصیرہ خیبر پختونخوا کے مسئول سید قاسم جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورے میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی ایران میں اعلیٰ عہدیداروں اور شخصیات سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ اس دورے میں امیر جماعت کے ہمراہ جماعت اسلامی امور خارجہ کے مسئول اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے فرزند آصف لقمان قاضی نیز صوبہ خیبر پختونخوا سے جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی صابر حسین اعوان شامل ہیں۔ سینیٹر سراج الحق کے دورے میں مسئلہ فلسطین کو بنیادی اہمیت حاصل رہی۔ اس سلسلے میں ایک ملاقات حماس کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی سے ہوئی۔ ڈاکٹر خالد قدومی نے سینیٹر سراج الحق کو غزہ کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسی طرح امیر جماعت نے اہل پاکستان کی جانب سے اہل غزہ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے اس دورہ کے دوران کئی ایک اہم سیاسی اور حکومتی دفاتر کا بھی دورہ کیا، جن میں ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین پر مشتمل مجمع دفاع فلسطین کا دورہ اور اس مجمع کے سربراہ آقای رحیمیان سے ملاقات۔ ایران کی وزارت خارجہ سے منسلک تھنک ٹینکس اور مرکز مطالعات کا دورہ اور ان کے سربراہان سے ملاقات، مجمع تقریب بین المذاہب اسلامی کے مرکزی دفتر کا دورہ اور مجمع سیکریٹری جنرل آقای شہریاری سے ملاقات شامل ہیں۔ ان تمام ملاقاتوں میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت حاصل رہی، اسی طرح اتحاد امت بھی موضوع گفتگو رہا۔ سینیٹر سراج الحق اور ان کے وفد کے دیگر شرکاء نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر برائے امور خارجہ حجت الاسلام آقای قمی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی، جس میں فلسطین کی تازہ صورتحال اور عالم اسلام کے مسائل زیر بحث آئے۔

امیر جماعت اسلامی اور ان کے وفد نے دورہ تہران میں امام خمینی کے گھر اور اس سے متصل حسینیہ جماران کا بھی دورہ کیا اور مہمانوں کی ڈائری میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ اس دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے امام خمینی کے اشعار اور کلام میں خصوصی دلچسپی لی اور مسئولین نے ان کو دیوان امام خمینی کا تحفہ دیا۔ اس کے بعد امیر جماعت اسلامی نے مزار امام خمینی کا دورہ کیا اور وہاں نماز بھی ادا کی۔ امیر جماعت اسلامی بہشت زہراء بھی گئے، جہاں انھوں نے انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔

اس دورے کے دوران کئی ایک شخصیات سے ملاقات کے علاوہ امیر جماعت اسلامی نے تہران میں موجود کئی ملکی و بین الاقوامی ٹی وی چینلز کو بھی انٹرویو دیئے۔ پاکستان سے یہ وفد امیر جماعت اسلامی کی سربراہی میں مشہد مقدس بھی گیا، جہاں اس وفد نے روضہ حضرت امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی۔ سینیٹر سراج الحق نے آستان قدس رضوی کے غیر ایرانی زائرین کے مسئول علامہ ذوالفقاری کے ساتھ ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی نے پاکستان کے زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ قرآن میوزیم کے دورے کے دوران امیر جماعت اسلامی پاکستانی زائرین کے ساتھ گھل مل گئے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مختلف وفود کے ساتھ ملاقات میں دو نکات کو کئی بار بیان کیا ایک یہ کہ جب امام خمینی نے 1964ء میں مدرسہ فیضیہ سے شاہ ایران کے خلاف مہم کا آغاز کیا تو عالم اسلام میں سب سے پہلے مولانا سید مودودی رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی حمایت کی اور اپنے رسالے ترجمان القرآن میں امام خمینی کے بارے میں مضمون لکھا، جس پر اس وقت کے فوجی حکمران ایوب خان نے ان کو گرفتار بھی کیا تھا اور دوسرا یہ کہ 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ کے بعد جماعت اسلامی نے ملک بھر میں اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کی ہوئی ہیں اور ان کی تمام توجہ مسئلہ فلسطین پر ہے اور تمام بڑے شہروں میں ملین مارچ ہو رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے فلسطین اور مسجد الاقصیٰ ایک مرکزی نقطہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد امت کے لیے حماس نے تمام امت مسلمہ کو ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے۔ امیر جماعت نے ایران کی وزارت خارجہ کے مسئولین پر بھی زور دیا کہ وہ فلسطین کے حوالے سے جلد از جلد او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular