Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

علامہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمن منتخب

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ راہیان کربلا کنونشن مرکزی سربراہ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے تیسرے روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے اراکین شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو جماعت کا سربراہ منتخب کرلیا۔ نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔ شوریٰ عالی کی جانب سے شوریٰ مرکزی کے سامنے جماعت کے سربراہ کے لیے تین نام پیش کئے گئے، جن میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر زیدی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے نام شامل تھے۔ شوریٰ مرکزی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو چوتھی بار ایم ڈبلیو ایم کا سربراہ منتخب کیا۔ اس سے پہلے کنونشن کے دوسرے روز دستور میں ترمیم کی گئی، جس کے تحت جماعت میں سیکریٹری جنرل کی بجائے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے اور صوبائی سطح پر صدر و نائب صدور کے عہدوں کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular