Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

زائرین کا جبری قرنطینہ ختم نہ کیا گیا تو ایئرپورٹس کارخ کریں گے، ایم ڈبلیو ایم

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین نے عراق سے واپس آنےوالے زائرین کا24 گھنٹے کا جبری قرنطینہ ختم نہ کرنے پر ایئرپورٹس کے گھیراؤ کی دھمکی دیدی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو قرنطینہ کے نام پر ہراساں کیا جا رہا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں حکومت زائرین کربلا کے لئے مشکلات پیدا نہ کرے عزاداری ہماری عبادت ہے، اپنے آئینی اور قانونی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اگر 24 گھنٹے کے بلاجواز قرنطینہ کو ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے عزادار زائرین کا استقبال کرنے ائیرپورٹس کا رُخ کریں گے انہوں نے اربعین پر عزاداروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی مذمت کی اور کہاکہ عزاداری ہماری عبادت ہے، اربعین پر حکومت کی طرف سے عزاداری کے جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی گئی مختلف صوبوں میں عزاداروں پر جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔ غیر آئینی اور غیر قانونی ہھتکنڈوں کے ذریعے مذہبی امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے یہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے مقدمات واپس لینے کامطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ بہاولنگر میں عاشورہ دھماکے کے لواحقین کو شہداء کا چہلم منانے سے انتظامیہ روک رہی ہے، انتظامیہ اور پولیس کے اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی طرز عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ہم آئین اور قانون کے مطابق احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہداء کا چہلم منانے پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular