
غزہ : غزہ میں قبل از وقت پیدا ہونیوالے 28 نوزائیدہ بچوں کو مصر پہنچادیا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں میں انفیکشن اور نمونیہ کی علامات پائی جاتی ہیں۔ جبکہ مزید61 زخمی فلسطینی۔ 49 رشتہ داروں سمیت غزہ سے نکل گئے۔ ادھر جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایک فیلڈ اسپتال رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا ہے۔ اردن کا یہ فیلڈ اسپتال غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں قائم کیا جائے گا۔