شام کے سرحدی علاقے میں ترکی کا فضائی حملہ، 19 افراد ہلاک و زخمی

انقرہ : ترک لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر شام میں بم برسادئے۔ حملے میں 19 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ترکی نے فضائی حملہ اپنے فوجیوں اور کردجنگجوؤں کے درمیان جھڑپ کے بعد کیا ۔یہ چوکی ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے صوبہ حلب کے مشرق میں واقع عین العرب کے مغربی دیہی علاقوں میں ترکی کے ساتھ سرحد پر واقع جارقلی گاؤں میں شامی فورسز کے اڈے پر بمباری کی ہے۔ترک جنگی طیاروں نے علاقے کے دیگر مقامات پر بھی بمباری کی ہے اور زخمیوں کی موجودگی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ان میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

  Click to listen highlighted text! انقرہ : ترک لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر شام میں بم برسادئے۔ حملے میں 19 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ترکی نے فضائی حملہ اپنے فوجیوں اور کردجنگجوؤں کے درمیان جھڑپ کے بعد کیا ۔یہ چوکی ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے صوبہ حلب کے مشرق میں واقع عین العرب کے مغربی دیہی علاقوں میں ترکی کے ساتھ سرحد پر واقع جارقلی گاؤں میں شامی فورسز کے اڈے پر بمباری کی ہے۔ترک جنگی طیاروں نے علاقے کے دیگر مقامات پر بھی بمباری کی ہے اور زخمیوں کی موجودگی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ان میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔