Wed Oct 14, 2026

ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری جرمنی میں پولینڈ کے اسٹارلنک سیٹلائٹ اسٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کے الزام میں متعدد امریکی شہری گرفتار

روزانہ کی خبریں

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع ناقابل تسخیر بنایا، انتقال قومی نقصان ہے, شیعہ علماءکونسل

لاہور : شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر مملکت خدادادکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ان کا انتقال قومی نقصان اور صدمہ ہے۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنے عظیم سائنسدان اور قومی ہیرو نے مظلومانہ زندگی گزاری، انہیں نظر بند رکھا گیا۔ عوامی دباؤ نہ ہوتا تو شاید اس وقت کی حکومت انہیں امریکہ کے حوالے بھی کر چکی ہوتی۔ ضمیر فروشوں اور قوم فروشوں کو اعزاز سے نوازنا،اور ہیروز کی توہین کرنا ہماری تاریخ کا افسوسناک پہلو ہے افسوس جھوٹے الزامات عائد کرکے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کردار کشی کی گئی۔ دوسری طرف ہمارے پڑوسی دشمن ملک بھارت کی تاریخ ہے کہ اس نے ڈاکٹر عبدالکلام کو صدر مملکت بنایا ، جبکہ ہم نے اپنا صدر کیا بنانا تھا، انہیں بے توقیر کیا۔ ان سے جھوٹااعتراف کروایا گیا ۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ موت برحق ہے ، ہر کسی کو آنی ہے ۔لیکن محسن پاکستان اور ایٹمی پروگرام کے بانی کو جس انداز سے مجبور کیا گیا اور ان کو عبرت کا نشان بنایا گیابحیثیت قوم ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ، قادیانیت کے فتنے کو ختم کرنے والے اور ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کوجھوٹے مقدمہ قتل میں عدالت کے ذریعے سزائے موت دلوائی گئی۔ اس کے دو بیٹوں شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کو قتل کردیا گیا۔ بعدازاں اس کی بیٹی بینظیر بھٹو کو بھی دہشت گردی کے واقعہ میں قتل کر دیا گیا ۔شیعہ علماءکونسل کے رہنما نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر ظلم کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ اور قوم ان کے مکروہ چہروں کو جانتی ہے۔ انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular