Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فلسفہ حجاب

انسان، اللہ تعالیٰ کے احکام پر جب عمل کرتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ عقیدہ کے لحاظ سے مضبوط ہے اور اس کا اللہ تعالیٰ پر ایمان ہے اور جتنا احکام پر عمل کرنے میں سستی یا لاپرواہی کرتا ہے یہ اس بات کی نشانی ہے کہ اس آدمی کا اللہ تعالیٰ پر اتنا عقیدہ اور ایمان کمزور ہے۔
 اللہ تعالیٰ کے احکام میں سے ایک حکم یہ ہے کہ عورت کو نامحرم سے پردہ کرنا چاہیے جو خاتون نامحرموں سے پردہ کرتی ہے اور اپنی پاکدامنی محفوظ رکھتی ہے یہ اس کے ایمان کی علامت ہے، لیکن جو عورت پردہ کا خیال نہیں رکھتی وہ کیسے کہہ سکتی ہے کہ میرا اللہ پر ایمان ہے؟! جبکہ اللہ اور رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) کی نافرمانی کررہی ہے اور نافرمانی، گناہ ہے اور نافرمانی اور گناہ کرنے والا الٹے راستے پر چل رہا ہوتا ہے، الٹے راستے پر چلنا اللہ کے حکم کے سامنے تسلیم نہ ہونے اور صراط مستقیم سے نکلنے کی علامت ہے۔
اس کے علاوہ جو عورت بے پردگی کرتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی کئی نعمتوں کو تباہ و برباد کررہی ہوتی ہے، ان کئی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت "حیا” کی نعمت ہے۔ حیا انسان کی اپنی حفاظت کا باعث بنتا ہے۔ جو عورت پردے کا خاص خیال رکھتی ہے اور نامحرموں سے پردہ کرتی ہے وہ اللہ کی اس نعمت یعنی حیا کی حفاظت کررہی ہے اور حیا ایسی نعمت ہے جو عورت کی حفاظت کا باعث ہے۔ لہذا جتنا حیا کم ہوجائے اتنا تحفظ کم ہوجاتا ہے اور عورت اس نامحرموں کی خیانت سے دیکھنے والی نظروں کا شکار بن جاتی ہے۔ بے پردگی کی وجہ سے گنہگار اپنے نامہ اعمال میں گناہ لکھوائے گی اور نامحرم بھی اس کی وجہ سے اپنے نامہ اعمال میں گناہ لکھوائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular